خوراک کو خراب ہونے سے پہلے بتانے والی الیکٹرانک زبان تیار

0
160
خوراک کو خراب ہونے سے پہلے بتانے والی الیکٹرانک زبان تیار

ہاٹ لائن نیوز : مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ماہرین نے ایک الیکٹرانک زبان تیار کی ہے جو کھانے کو خراب ہونے سے پہلے ہی خبردار کر دیتی ہے۔

یہ الیکٹرانک زبان ذائقوں سے آگاہ ہے اور یہ بتا سکتی ہے کہ کھانے کی کوئی چیز خراب ہونے کے کتنے قریب یا دور ہے۔

معروف جریدے نیچر میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرانک زبان کے تجزیے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مصنوعی ذہانت فیصلہ سازی میں کس حد تک معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a reply