
خودکش بمبارکاریکارڈنہ مل سکا، افسران پریشان ہوگئے
ہاٹ لائن نیوز نادراکو مسجد میں حملے میں ملوث خودکش بمبارکاکوئی ریکارڈ نہیں ملا، جبکہ تفتیش کے دائرہ کار کوافغان پناہ گزین کیمپوں تک بڑھایاگیاہے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی مردان طارق حبیب کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، جسمیں خودکش بمبارکومسجدتک لانے کیلئے سہولت کار کون تھا۔ مشترکہ تفتیشی ٹیم نےاپنےسرجوڑلیے۔
خودکش حملہ آور کی تفصیلات نادرا کیساتھ شیئر کی گئیں ، خودکش حملہ آور کاریکارڈنادرا میں نہیں مل سکا ، جبکہ تفتیش کے دائرہ کار کو افغان پناہ گزین کیمپوں تک بڑھادیا گیا۔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے کی ایک ابتدائی رپورٹ اور ایک خودکش بمبار کی تصویر جاری کی گئی ہے۔









