خواجہ آصف کا انکشاف: بھیک مافیا ملک میں سب سے زیادہ “روزگار” دے رہا ہے!

0
29
خواجہ آصف کا انکشاف: بھیک مافیا ملک میں سب سے زیادہ "روزگار" دے رہا ہے!

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھیک منگوانا اب محض ایک روزمرہ کا عمل نہیں رہا بلکہ ایک منظم کاروبار بن چکا ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ “روزگار” فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کاروبار میں ٹھیکیداروں کا کردار اہم ہے جو بچوں، خواتین اور جعلی معذوروں کو بھرتی کرکے بھیک منگواتے ہیں اور اس سے کروڑوں روپے کماتے ہیں۔ خواجہ آصف کے مطابق یہ ٹھیکیدار مافیا اپنے بھیک منگانے والے افراد کو خلیجی ممالک بھی بھیج رہا ہے، جس کے نتیجے میں کچھ ممالک نے پاکستان کے ویزے معطل کر دیے ہیں۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ اس کاروبار میں ایئرپورٹس پر مختلف محکموں کا عملہ بھی شامل ہے اور اسے مالی فائدہ پہنچتا ہے۔ سیالکوٹ میں زیادہ تر بھیک مگوانے والے لوگ جنوبی پنجاب سے آ کر ہوٹلوں میں رہتے ہیں اور یہاں یہ کام کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ انتظامی اور پولیس کارروائیوں کے باوجود بھیک مانگنے والے افراد اب بھی نظر آتے ہیں، اور اکثر یہ لوگ بظاہر خوشحال نظر آنے والے ٹھیکیداروں کے زیر انتظام ہوتے ہیں۔ جب پولیس کریک ڈاؤن کرتی ہے تو یہ ٹھیکیدار سفارشی بن کر مداخلت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاروبار انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی کے بغیر نہیں چل سکتا اور اس کے ساتھ کئی دیگر غیر قانونی سرگرمیاں بھی جڑی ہوئی ہیں۔

Leave a reply