
خواجہ آصف ایس۔سی۔او اجلاس کے لیے بیجنگ پہنچ گئے
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ایس۔ سی۔ او کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے، اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون زیر بحث آئیں گے، اجلاس میں انڈیا کے وزیردفاع راج ناتھ بھی شریک ہوں گے لیکن پاک بھارت وزراء میں کوئی دوطرفہ ملاقات طے نہیں ہے، موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کے وزرائے کی کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے، خواجہ آصف دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا جائے گا، شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم فورم ہے جس میں پاکستان ،بھارت، روس، چین اور وسطی ایشیائی ممالک شامل ہیں۔









