خواتین کوہراسانی سےبچانےکےلیے”پنک بٹن” لگانےکا فیصلہ

0
88

خیبرپختونخوا پولیس نے خواتین کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک نیا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں “پنک بٹن” نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس منصوبے کا آغاز پشاور سے کیا جا رہا ہے، جہاں پہلے مرحلے میں 68 مقامات پر پنک بٹن لگائے جائیں گے۔ یہ بٹن ایسے مقامات پر نصب کیے جائیں گے جہاں خواتین کی آمد و رفت زیادہ ہوتی ہے۔

یہ خصوصی بٹن پولیس کے کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے، اور جیسے ہی کوئی خاتون اس بٹن کو دبائے گی، تو اس کی آواز اور ویڈیو کنٹرول روم کو فوری موصول ہوگی، جس پر بروقت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق پنک بٹن نہ صرف خواتین کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کریں گے بلکہ عام شہری اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف بھی اس ٹیکنالوجی سے مدد لی جا سکے گی۔

Leave a reply