خواتین چاول کے تھیلے کو ہینڈ بیگ کے طور پر استعمال کرنےلگیں

0
148
خواتین چاول کے تھیلے کو ہینڈ بیگ کے طور پر استعمال کرنےلگیں

ہاٹ لائن نیوز : ایک سفید فام خاتون چاول کے تھیلے کو ہینڈ بیگ کے طور پر استعمال کرنے پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

ایک امریکی خاتون سیلون میں گھوم رہی ہے جس کے کندھے پر باسمتی چاول کا تھیلا ہینڈ بیگ کے طور پر لٹکا ہوا ہے اور اسے اپنے لباس سے میچ کرنےکی کوشش کر رہی ہے۔

کچھ صارفین سفید فام عورت کے اس عمل کو روزمرہ کی اشیاء کو دوبارہ استعمال کرنے پر ایک عجیب و غریب اقدام کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ دوسرے اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا یہ فیشن کا ایک انوکھا تجربہ ہے۔

تاہم، بہت سے صارفین محض اس منظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور نرالے تبصروں کے ساتھ اس پوسٹ کا دل کھول کر جواب دےرہےہیں۔

Leave a reply