خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

0
183
خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹائپ کرنے کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزمہ کو 30 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی ملزمہ امنہ عروج کی جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کی استدعا قابل فہم ہے۔ تفتیشی افسر نے ملزمہ سے ریکوری کے لیے 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ملزمہ کا چار دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔

خاتون ملزمہ سورج طلوع ہونے سے سورج غروب ہونے تک پولیس کے پاس رہے گی۔ ملزمہ آمنہ عروج کو 30 جولائی کو عدالت پیش کیا جائے۔

Leave a reply