
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار و اداکار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور اغواء برائے تاوان کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔
ہفتہ کے روز سماعت پر عدالت کے جج کی رخصت کے باعث درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل مدثر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔آمنہ عروج نے مقدمے میں اپنی ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست دائر کی ہے جس میں آمنہ عروج نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا استدعا ہے کہ ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے ۔آمنہ عروج کے خلاف مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج کیا گیا ہے۔









