ہاٹ لائن نیوز : معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ پولیس نے معروف ڈرامہ نگار کے ذرائع کے حوالےسےکیاہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو چند روز قبل ایک گینگ نے اغوا کیا تھا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے خلیل الرحمان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لاکھوں روپے تاوان کے طور پر لے کر چھوڑ دیا۔ خلیل الرحمان قمر نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانے میں درخواست نہیں دی۔









