
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خلیل الرحمان قمر اغوا کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت کےجج ارشد جاوید نےفیصلہ سنایا، جس میں آمنہ عروج ، ممنون حیدر اور ذیشان قیوم کو سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت نے 12 اپریل کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، گواہان کا کہنا تھا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکہ سے خلیل الرحمان کو اپنے فلیٹ پر بلایا جبکہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان نے خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا تھا۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت گرفتار کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی اور ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دے کر ان سے رقوم بٹورتی ہے۔









