خطروں کا کھلاڑی ٹریک پر چھتری پکڑے سوتارہا

ہاٹ لائن نیوز : پٹریوں پر چلنے والے لوگ اکثر ٹرین کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،لیکن وہاں ایک شخص ہاتھ میں چھتری لیے ٹرین کی پٹری پر سوتا ہوا پایا گیا، ٹرین کے آنے سے بے خوف وہ شخص پٹری پر سکون سے سو رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیران کن طور پر اس سوئےہوئے شخص کیلیے ٹرین روک دی گئی۔ ٹرین ڈرائیور نے مذکورہ شخص کو جگایا اور اسے پٹری سے ہٹا دیا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے لاپرواہ کہہ رہے ہیں تو کچھ اسے خطرناک کھلاڑی قرار دے رہے ہیں۔









