خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کرنے کا فیصلہ

خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کرنے کا فیصلہ
حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ حج سیزن میں بزرگوں کے تحفظ کے لیے خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، سعودی عرب میں شدید گرمی کے سبب حرمین شریفین میں عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر دینی امور کے سربراہ نے ہدایت جاری کی ہے تاکہ حجاج کو گرمی کی شدت سے بچایا جا سکے۔
شیخ السدیس نے کہا کہ ادارہ حرمین کی طرف سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ کم کر کے پندرہ منٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام نمازوں کے اوقات میں بھی کمی کر کے اذان اور اقامت کے درمیان کا وقفہ پانچ سے دس منٹ رکھا گیا ہے، دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج اس وقت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، موسمِ گرما میں بیشتر معمر اور بیمار عازمین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے سبب سعودی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔









