خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک

0
63

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ایک گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عناصر علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ان کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔

مقامی افراد نے اس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن کی بحالی کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے ایسے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a reply