خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 مشتبہ شدت پسند ہلاک

0
98
خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 مشتبہ شدت پسند ہلاک

خضدار – بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ آپریشن ایک مخصوص شدت پسند گروہ کے خلاف کیا گیا جس کے دوران جھڑپ ہوئی اور متعدد خطرناک ہتھیار برآمد کیے گئے۔ برآمد شدہ سامان میں دیسی ساختہ بارودی مواد ، ٹرانسمیٹرز اور جدید خودکار ہتھیار شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ فورسز نے علاقے میں نصب ایک بڑا آئی ای ڈی بم بھی ناکارہ بنا دیا، جو ایک مرکزی پل کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔

Leave a reply