خشک سالی کےباعث راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ

0
117
خشک سالی کےباعث راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ

ہاٹ لائن نیوز : واسا راولپنڈی نے خشک سالی کیوجہ سےایمرجنسی عائد کردی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ اگر فروری اور مارچ میں بارش نہ ہوئی تو ، شہر میں پانی کا بحران بدتر ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی کم بارش کی پیشگوئی کی ہے ، جو صورتحال کو اور بھی تشویشناک بنا سکتی ہے۔

راولپنڈی میں پانی کی روزانہ کی طلب 68 ملین گیلن ہے ، لیکن دستیاب پانی صرف 51 ملین گیلن ہے ، جو راول ڈیم ، خان پور ڈیم اور ٹیوب ویلز کے ذریعہ فراہم کیاجارہا ہے۔ خشک سالی کیوجہ سے ، زیر زمین پانی کی سطح 700 فٹ رہ گئی ہے ، جو پانی کے غیر ضروری استعمال پر سخت کارروائی کریگی۔

اب تک ، دو افراد کو پانی کے ضیاع پرچالان کردیا گیا ہے ، جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف مزید سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply