خستہ حال عمارت کی محبت دلہن کی آخری آرام گاہ ثابت ہوئی

0
174
خستہ حال عمارت کی محبت دلہن کی آخری آرام گاہ ثابت ہوئی

ہاٹ لائن نیوز : مصر کے شہر ادکو میں شادی کا گھر اسوقت ماتم کدہ بن گیا جب دلہن اسی گھر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئی جہاں سے وہ دلہن بن کر رخصت ہونیوالی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کیمطابق مصری شہریوں کو ایک المناک واقعے نے ہلا کر رکھ دیا جس میں 18 سالہ دلہن حنان اشرف اپنی شادی سے چند روز قبل عمارت گرنے سے جاں بحق ہوگئی۔

علاقہ مکین نے بتایا کہ متعلقہ ادارے نے گھر کی خستہ حالی کے باعث دلہن کے والد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم دلہن کے والد نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے بعد گھر کو گرانے اور دوبارہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a reply