خالصتان کے قیام کے لیے نیوزی لینڈ حکومت کا بڑا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : نیوزی لینڈ میں بھارت کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکھس فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی۔
نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت کے بعد خالصتان کے قیام کے حوالے سے ریفرنڈم کل آکلینڈ میں ہوگا۔ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں اس طرح کے ریفرنڈم کرائے جا چکے ہیں۔
یہ ریفرنڈم آکلینڈ کے مرکزی علاقے او ٹی اسکوائر میں ہوگا، اس سلسلے میں او ٹی اسکوائر پر ریفرنڈم کی تیاریوں کا عمل شروع ہوگیا ہے۔









