خاتون کاایئرپورٹ پر مذہبی شخصیت کےساتھ جھگڑا

ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو مذہبی شخصیت سے جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
واقعے کی ویڈیو تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ کی ہے، جس میں کہا گیا کہ یہ شخص خاتون کو ہراساں کرنیکی کوشش کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مذہبی شخصیت سے تنگ آ کر خاتون نے احتجاجاً ان کا امامہ اتار کر اپنے سر پر رکھ لیا، کیونکہ خاتون نے سر پر اسکارف نہیں پہنا ہوا تھا، جو ایرانی قانون کیمطابق ضروری ہے۔
خاتون کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا۔ ایک ویب سائٹ نے کہا کہ اس واقعے کا حجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔









