خاتون نے یو ایف سی کھلاڑی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

0
153
خاتون نے یو ایف سی کھلاڑی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

ہاٹ لائن نیوز : متنازعہ یو ایف سی فائٹر کونر میکرگریگر پر ایک خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

فلوریڈا کی ایک خاتون نے کونر میکرگریگر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ یو ایف سی فائٹر نے 9 جون 2023 کو باسکٹ بال کے میدان میں واش روم میں انکے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

خاتون نے الزام لگایا کہ میکرگریگر اسے باسکٹ بال کے میدان میں ایک نجی باتھ روم میں لے گیا جہاں اس نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی لیکن جب اس نے پولیس کو اطلاع دی تو اس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

تاہم اس الزام کو کونر میکرگریگر نے مسترد کر دیاہے۔

Leave a reply