خاتون نے کھانے میں پانی کی جگہ تیزاب ڈال دیا، اہلخانہ اسپتال منتقل

مغربی بنگال کے مدنی پور علاقے میں ایک خاتون نے کھانا پکاتے وقت غلطی سے پانی کی جگہ تیزاب استعمال کر دیا، جس کے باعث وہ اور ان کے اہلخانہ بیمار ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق، چاول اور سالن کھانے کے فوری بعد 6 افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جن میں دو کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرین کو فوری طور پر کلکتہ کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیا۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وجہ سے پیش آیا کہ گھر کے ایک فرد کا تعلق تانبا اور چاندی کے کام سے ہے اور اسی سبب گھر میں تیزاب موجود تھا۔ بدقسمتی سے خاتون نے اسے پانی سمجھ کر کھانے میں استعمال کر لیا۔









