خاتون صدر منتخب ہوتے ہی لیڈی میئر کو قتل کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : میکسیکو میں کلاڈیا شین بام پارڈو کے پہلی خاتون صدر منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ایک خاتون میئر کو قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوٹیجا نامی قصبے کی خاتون میئر کو مسلح افراد نے قتل کر دیا۔ پولیس ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوت ہونے والی خاتون میئر یولینڈا سانچیز ستمبر 2021 سے کوٹیجا قصبے کی میئر تھیں۔وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔
خاتون میئر کو 19 گولیاں ماری گئیں۔ اس حملے میں ان کا گارڈ بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔









