خاتون جمائی لیتے ہوئے شدید زخمی، ریڑھ کی ہڈی مفلوج

0
158
خاتون جمائی لیتے ہوئے شدید زخمی، ریڑھ کی ہڈی مفلوج

ایک غیر معمولی واقعے میں ایک برطانوی خاتون، ہیلے بلیک، اس وقت شدید زخمی ہو گئیں جب وہ معمول کی جمائی لے رہی تھیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی نومولود بچی کو جمائی لیتے دیکھ کر خود بھی جمائی لینے لگیں، مگر اس عمل کے دوران اچانک ان کے جسم میں جھٹکے محسوس ہوئے، اور ان کی گردن میں شدید درد اُبھر آیا۔

ہیلے کے مطابق، جیسے ہی انہوں نے جمائی کے ساتھ جسم کھینچا، ان کے نصف جسم میں برقی جھٹکوں جیسا احساس ہوا۔ ان کا بازو بے حرکت ہو گیا اور ہر حرکت کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی میں شدید درد محسوس ہوتا رہا۔ ابتدائی طور پر ان کے شوہر نے معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا، لیکن بعد ازاں ایمرجنسی سروسز کو بلایا گیا۔

اسپتال میں ابتدائی ٹیسٹوں سے کچھ واضح نہیں ہوا، مگر بعد ازاں معلوم ہوا کہ گردن کی دو ہڈیوں پر دباؤ پڑنے کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔ سرجری کے ذریعے متاثرہ ڈسکس کو نکالا گیا اور گردن میں دھاتی پلیٹ نصب کی گئی۔

اس واقعے کے بعد ہیلے کو کئی ماہ تک وہیل چیئر پر رہنا پڑا اور انہیں دوبارہ چلنا سیکھنا پڑا۔ اس دوران وہ فائبرومیالجیا جیسے دائمی درد کے مرض میں بھی مبتلا ہو گئیں، اور ان کا روزمرہ کا معمول مکمل طور پر متاثر ہو گیا۔ خاندان کو بھی مالی اور جذباتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہیلے کا کہنا ہے کہ وہ اب جمائی لینے سے بھی ڈرتی ہیں اور اس احساس کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ان کا پیغام ہے کہ لوگ اپنے جسم کی آواز سنیں اور معمولی سمجھ کر تکلیف کو نظر انداز نہ کریں۔

ہیلے نے اپنی زندگی بچانے پر طبی عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا، “یہ ایک معجزہ ہے کہ میں اب بھی چل سکتی ہوں۔ میں روز شکر ادا کرتی ہوں۔”

Leave a reply