کرنسی نوٹوں کا نیا دور، جدید سکیورٹی فیچرز کے ساتھ بڑی تبدیلی

0
61
کرنسی نوٹوں کا نیا دور، جدید سکیورٹی فیچرز کے ساتھ بڑی تبدیلی

حکومت نے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کے لیے عملی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے تیار کیے جانے والے نئے بینک نوٹوں کے مجوزہ ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ اس معاملے پر مزید مشاورت اور جائزے کے لیے کابینہ نے ایک علیحدہ کمیٹی قائم کر دی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹ جدید دور کے تقاضوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیے جا رہے ہیں، جس کے لیے عالمی سطح کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے۔ نئے نوٹوں میں جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے جدید اور مؤثر سکیورٹی خصوصیات شامل کی جائیں گی، جن میں بہتر سکیورٹی تھریڈ بھی شامل ہے۔

Leave a reply