حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ چلینج

0
186
حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ چلینج

حکومت کا حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے اختیار کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

شہری فہد شبیر نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے درخواست دائر کی درخواست میں وزیراعظم، وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں حساس ادارے کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہے ۔پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

اس کے ابھی تک رولز نہیں بنے۔آئین پاکستان شہریوں کو پرائیویسی، آزادی اظہار رائے فراہم کرتا ہے،انڈین سپریم کورٹ کے مطابق بھی لوگوں کے فون ٹیپ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے اور عدالت موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مزکورہ نوٹیفکیشن کی کاروائی کو معطل کرے

Leave a reply