حکومت کا انجن دھواں دینےلگا، شیخ رشید

0
243
حکومت کا انجن دھواں دینےلگا، شیخ رشید

ہاٹ لائن نیوز : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مقدمات کا سامنا کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔ بہتر ہے کہ اب سزائیں سنائی جائیں۔

ملکی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کا انجن پہلے ہی دھواں دےرہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلیوں کی راہ ہموار ہو جائے گی، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ مہنگائی کنٹرول میں نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عوام مہنگائی کے خلاف اس طرح نکلیں گے جیسے آزاد کشمیر اور راولاکوٹ میں نکلے ہیں۔

Leave a reply