حکومت چلانے کی اصل ذمہ داری کس کی ؟

0
338
حکومت چلانے کی اصل ذمہ داری کس کی ؟

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت چلانے کی اصل ذمہ داری مسلم لیگ ن پر عائد ہوتی ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ملک میں مخلوط حکومت بن رہی ہے، پارٹی نے وزارتیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سے مسائل ہیں، مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ حلف وہی اٹھاتا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے، اسپیکر نوٹیفکیشن کے بغیر کسی کا حلف نہیں اٹھا سکتے، نوٹیفکیشن جاری کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، پی ٹی آئی کے ارکان نے بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آزاد امیدواروں کو مخصوص نشستیں نہیں ملتی، صرف سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملتی ہیں۔

Leave a reply