حکومت نے کسانوں پر کریک ڈاؤن کردیا ، سیکڑوں گرفتار

0
137

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی حکومت نےپنجاب میں کاشتکاروں کے احتجاجی کیمپوں کو توڑ دیا اور سیکڑوں کسانوں کو حراست میں لیا اور بلڈوزر کے ذریعہ انکےکیمپوں کومسمارکردیا۔

کاشتکار گذشتہ سال فروری سے ہریانہ اور پنجاب کی سرحد پر بیٹھے ہوئے تھے اور نئی دہلی جانیکی کوشش کر رہے تھے ، لیکن پولیس نے انہیں روکدیا تھا۔ پولیس آفیسر نانک سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ کسانوں نے اس آپریشن کیخلاف مزاحمت نہیں کی ، اور وہ خودبسوں میں سوار ہوگئے۔

پولیس آپریشن میں کسانوں کے خیمے اور اسٹیج کوبلڈوزرسےمسمار کردیا گیا۔ ان گرفتاریوں میں کسان رہنما سرون سنگھ پندھار اور جگجیت سنگھ ڈیلیوال شامل تھے ، جنمیں سے ایک کو بھوک ہڑتال میں ایمبولینس کےذریعہ اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔

Leave a reply