
ہاٹ لائن نیوز : آئینی ترمیم پر حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیئے، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا۔
ذرائع کیمطابق مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کی حمایت کریں گے، آئینی ترمیم ایک جامع پیکج ہے جس میں آئینی عدالت بنائی جائے گی، آئینی عدالت کے لیے ججز کی تقرری کا طریقہ کار بھی وضع کیا جا رہا ہے.
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے لیے نئے ججز کی تقرری کی جائے گی، آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا، گزشتہ رات ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے متنازعہ معاملات کو حل کیا۔









