حکومت نے عسکری قیادت سے اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی

0
80
حکومت نے عسکری قیادت سے اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ سویلین اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات یا کشیدگی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ حکومت کے سابق اہم عہدیدار اور مسلم لیگ (ن) کے قریبی مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور بعض سیاسی حلقوں میں پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز کے تقرر یا نوٹیفکیشن میں کسی قسم کی رکاوٹ یا اختلافات کا تاثر غلط ہے اور حکومت و فوجی قیادت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ جاری ہے۔

ڈاکٹر توقیر شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عسکری قیادت کا احترام کرتے ہیں اور مختلف مواقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پیشہ ورانہ انداز اور خدمات کو سراہا بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت بھی اسی ادارہ جاتی تسلسل اور اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ غیر مصدقہ بیانیہ پھیلانے سے سیاسی ماحول میں صرف کنفیوژن بڑھتی ہے، جبکہ اس وقت ملک کو استحکام اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوجی قیادت قومی مقاصد کے حصول کے لیے مکمل اتفاقِ رائے رکھتے ہیں اور اس کے برعکس تمام افواہیں بے معنی ہیں۔

Leave a reply