حکومت نےرمضان میں 20 ارب روپے نقد رقم دینےکی منظوری دیدی

0
184
حکومت نےرمضان میں 20 ارب روپے نقد رقم دینےکی منظوری دیدی

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت نے رمضان المبارک پیکیج کو 20 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے ، جو نقد کی صورت میں براہ راست 4 ملین مستحق افراد کو فراہم کیجائے گی۔

جمعہ کے روز سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادات عوان اور شیری رحمان کے سوالات کاجواب دیتےہوئے صنعت و تجارت کے وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان کے پیکیج کے لئے اسی ماڈل کے تحت صوبوں میں بھی نقد رقم فراہم کی جائیگی۔

انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کی تردیدکرتے ہوئے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نجکاری کے ذریعہ اصلاحات کے عمل سے گزر رہی ہے ، جسکا مقصدکارکردگی کوبہتر بنانا ہے۔

Leave a reply