حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کیلیے بریک تھرو کا امکان

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے امکانات بڑھ گئے، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان مزید موخر کرنیکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے پی ٹی آئی اور حکومت کےدرمیان مذاکرات میں بریک تھرو کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیجانب سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، کمیٹی کا اعلان رواں ہفتے کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، انہوں نے بانی چیئرمین کو مذاکرات سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا، مذاکرات کے باضابطہ آغاز تک سول نافرمانی کی تحریک مزید موخر کردی جائے گی۔









