حوثیوں نے اسرائیل پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا

صنعاء: یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جو تل ابیب کے قریب گرا، ایک کھلے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن سے آنے والے میزائل کو روکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو فعال کیا گیا جس نے یمنی میزائل کو مار گرانے کے لیے کئی راکٹ فائر کیے تاہم وہ میزائل کو مار گرانے میں ناکام رہے۔
جیسے ہی میزائل اسرائیل کی حدود میں داخل ہوا، اسرائیلی دفاعی نظام کے تحت سائرن بجنے لگے اور حملے کے خوف سے لاکھوں اسرائیلی بیک وقت ملک کے مختلف حصوں میں قائم محفوظ پناہ گاہوں کی طرف بھاگے، جس کی وجہ سے 9 افرادزخمی بھی ہوئے۔









