حوالات میں بند3 بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد کے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں تین بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔ حملہ آور پولیس اسٹیشن کے پیچھے سے سیڑھی چڑھ کر عمارت میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔
ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست تین بھائی بلال، عثمان اور ناصر جاں بحق ہو گئے جبکہ مقتولین کاکزن آصف زخمی ہو گیا۔
ملزمان گرفتاری کے بعد فرار ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔









