حنیف عباسی کا محمود خان اچکزئی کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آگیا

ہاٹ لائن نیوز : حکمران جماعت کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو ملک دشمن ایجنڈا قرار دے دیا۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےحنیف عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے میں مصروف ہیں، ایسے وقت میں جب پاکستان نے مغربی سرحد پر دراندازی کا جواب دیا ہے۔ , محمود خان اچکزئی دراندازوں سے ہمدردی کا اظہار کررہےہیں۔ اپنی عمر میں اتنا جھوٹ بولتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی۔
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی شہباز شریف کی اپنے بھائی سے وفاداری کی بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ جھوٹ اور فریب محمود اچکزئی کی عادت بن گئی۔ میں اس سے کہوں گا کہ کبھی کبھی سچائی سے کام لے۔
حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی وزیراعظم بننے کی پیشکش شہباز شریف نے ٹھکرا دی، ہر مشکل میں بھائی کا ساتھ دیا، شہباز شریف نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، اچکزئی منافقت کی سیاست کرتے رہےہیں۔









