
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان میں آج علی الصبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر مبینہ خودکش حملہ ہوا اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی میں سنگین خامیاں سامنے آئی ہیں۔
کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ دھماکا ریلوے پلیٹ فارم پر ٹکٹ کاؤنٹر کے قریب ہوا۔ مبینہ حملہ آور اس مقام تک پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوا؟اس حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر کوئی واک تھرو گیٹ نہیں تھا، نہ کسی کی تلاشی لی گئی تھی اور نہ ہی کسی مسافر کے سامان کی چیکنگ کی جارہی تھی۔
یہ افسوس ناک واقعہ ریلوے انتظامیہ اور پولیس کے ناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث پیش آیا۔









