حماس کے حملوں پر منعقدہ تقریب میں نیتن یاہو کو خفت کاسامنا

0
148
حماس کے حملوں پر منعقدہ تقریب میں نیتن یاہو کو خفت کاسامنا

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب عبرانی کیلنڈر کے مطابق اسرائیل پر حماس کے حملوں کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ان کی تقریر میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے احتجاج کیا

تقریب کے دوران جب نیتن یاہو تقریر کر رہے تھے تو یرغمالیوں کے اہل خانہ نے تقریب پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے کہا، ’’نیتن یاہو کے لیے شرم کی بات ہے، یرغمالیوں کو بچانے پر توجہ مرکوز کریں، انہیں گھر واپس لائیں‘‘۔

جب یرغمالیوں کے اہل خانہ نے چیخنا شروع کر دیا تو نتن یاہو خاموش ہو گئے اور ایک منٹ تک کچھ نہیں بولے۔ یہ تقریر ٹی وی اور سوشل میڈیا چینلز پر براہ راست نشر کی گئی۔

Leave a reply