حماس کابڑا مطالبہ ؛ اسرائیل یحییٰ سنوار کی لاش واپس کرے

0
192
حماس کابڑا مطالبہ ؛ اسرائیل یحییٰ سنوار کی لاش واپس کرے

ہاٹ لائن نیوز : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر حماس کے سابق رہنما یحییٰ السنوار کی میت حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم اسرائیل کے ایک سیاسی ذریعے نے حماس کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جسکی وجہ سے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنا مشکل ہو سکتا ہے۔

ذرائع کیمطابق اسرائیلی جیلوں میں حالات فوری طور پر بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

حماس نے جنگ بندی کی صورت میں پہلے قدم کے طور پر 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ مذاکرات کار اسے مرحلہ وار کرنیکے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے کے دوران رہا کیا جائیگا۔

Leave a reply