حماس نے یرغمال خاتون اسرائیلی فوجی کی وڈیو جاری کردی

ہاٹ لائن نیوز: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی خاتون فوجی کی ویڈیو جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق حماس نے ہفتے کے روز ایک ویڈیو جاری کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی خاتون فوجی کو غزہ میں یرغمال بنایا گیا ہے۔ یہ خاتون اکتوبر 2023 سےحماس کی قیدمیں ہے۔ویڈیو میں 19 سالہ اسرائیلی فوجی لیری الباگ کودکھایاگیاہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیری الباگ کی عمر 18 سال تھی جب اسے غزہ کے قریب ایک مقام پر حماس نے پکڑ لیا۔ ان کے ساتھ چھ دیگر نوجوان خواتین کو بھی پکڑا گیا جو ابھی تک حماس کی حراست میں ہیں۔
یرغمالیوں کے اہل خانہ کی مدد کرنے والے ایک گروپ نے کہا کہ لیری کے اہل خانہ نے اس کی ویڈیو کو عوامی طور پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی خاتون قیدی لیری الباگ نے اسرائیلی وزیر اعظم کوکھڑی کھڑی سنادیں۔
ادھر اسرائیل میں رات گئے سینکڑوں لوگ وزیر اعظم نیتن یاہو کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے جہاں مظاہرین نے قیدیوں کی رہائی اور حماس کیساتھ امن معاہدے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بڑا مظاہرہ کیا۔








