حماس نے دو مزیدیرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کےحوالے کردیں، رفح بارڈر بدستور بند

0
87
حماس نے دو مزیدیرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کےحوالے کردیں، رفح بارڈر بدستور بند

غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دو مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ اقدام ایک عبوری امن فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت فریقین کے درمیان انسانی بنیادوں پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ، حماس نے ایک اور مغوی کی لاش ریڈ کراس کے ذریعے منتقل کی، تاہم اسرائیل کی جانب سے رفح بارڈر کو تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔ حماس نے رفح کراسنگ کی بندش کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ حماس کے طرزِ عمل اور معاہدے پر عمل درآمد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی رفح بارڈر کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ادھر حماس کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ملبے سے مزید 29 لاشیں نکالی گئی ہیں، جس سے اب تک برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 135 تک پہنچ چکی ہے۔

Leave a reply