حماد اظہرنے تمام پارٹی عہدوں سےاستعفیٰ دےدیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کےسکریٹری جنرل وقائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا۔ حماد اظہر نے اعلان کیاہےکہ وہ پی ٹی آئی کے تمام عہدوں کوچھوڑرہے ہیں اور مستقبل میں بطور کارکن وہ اپنی جدوجہدکوجاری رکھیں گے۔
حماد اظہرنےکہا کہ اس سے پہلے بھی اسنے دو بار استعفیٰ دیدیا تھا ، لیکن اسکومسترد کردیا گیا۔ تاہم ، اب وہ تیسری اور آخری بارچھوڑ رہے ہیں اوراب یہ استعفیٰ ناقابل واپسی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیاہےکہ وہ مستقبل میں کسی بھی پارٹی پوسٹ کو نہیں چاہتے ہیں ، لیکن بطور کارکن اپنے قائد کیلئے کام کرتےرہینگے۔









