
ہاٹ لائن نیوز : تعلقات تلاش کرنے کے روایتی طریقے اب ماضی کی بات بنتے جا رہے ہیں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایک نیارجحان ابھررہاہے۔ حماد کی اپنے مثالی شریک حیات کی تلاش انکو ‘دل کا رشتہ’ ایپ تک لےآئی۔
حماد شعیب نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکار اب اپنی زندگی کے اہم ترین سفر کا آغاز کررہےہیں۔
اس سے قبل مشہور پاکستانی اداکارہ یشما گل نے بھی ‘دل کا رشتہ’ ایپ پر پروفائل بنائی تھی اور ان کی پروفائل پر ہزاروں درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
یشمہ گل کی کامیابی سے متاثر ہو کر، حماد شعیب کو بھی امید ہے کہ وہ دنیا بھر سے تعلقات کے بہترین آپشنز حاصل کرینگے اور اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرینگے۔








