حسینہ واجد کو جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نے کہا کہ معزول وزیراعظم حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑیگا۔
عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا کہ شیخ حسینہ کو انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا اور تحقیقات جاری ہیں۔ ادھر بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست موصول ہونیکی تصدیق کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے منگل کو کہاہےکہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بھارت کوحوالگی کی درخواست بھیجنے کےبعد انسانیت کیخلاف جرائم کےالزامات کا سامنا کرنا پڑیگا۔









