حزب اللہ کا حملہ؛ اسرائیل نے 2 روزہ ہنگامی حالت کا اعلان

0
173
حزب اللہ کا حملہ؛ اسرائیل نے 2 روزہ ہنگامی حالت کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیل نے دو روزہ ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے جبکہ حزب اللہ کے حملوں پرانٹرنیشنل پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

حزب اللہ نے اپنے رہنما حسن نصر اللہ کے قریبی ساتھی اور سینیئر کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کے مشرقی علاقے میں 320 راکٹوں اور 100 سے زائد دھماکہ خیز ڈرونز کی بارش کی۔

حزب اللہ کیجانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات اور آئرن ڈوم دفاعی نظام کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور یہ شہید کمانڈر کے بدلے کی محض شروعات ہے۔

اسرائیل میں دو روزہ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی، جب کہ تل ابیب جانے اور جانے والی بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی گئیں، جنہیں بعد میں بحال کر دیا گیا۔

Leave a reply