حج 2025: پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیےاہم حکومتی اقدام

0
156
حج 2025: پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیےاہم حکومتی اقدام

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے حج 2025ءکے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی پاسپورٹ کی پروسیسنگ اور تجدید کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں وزٹ بکنگ کے بغیر پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کیےہیں۔

Leave a reply