حج مہم کے جعلی اشتہارات سے شہری خبردار رہیں

حج مہم کے جعلی اشتہارات سے شہری خبردار رہیں
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جو مقدس مقامات کے اندر حجاج کے لیے رہائش اور نقل و حرکت سے متعلق جعلی اور گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے میں ملوث رہے ہیں، گرفتار ہونے والوں میں 1 رہائشی اور ایک سعودی شہری شامل ہیں، سعودی وزارت حج اور عمرہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ حج کے خواہاں لوگ اپنے ممالک میں سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والی جعلی حج مہم کا شکار نہ بنیں۔









