حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر، چیئرمین پی ٹی اے کا انکشاف

0
118
حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر، چیئرمین پی ٹی اے کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو آگاہ کیا ہے کہ حج کے لیے درخواست دینے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر موجود ہے۔

یہ انکشاف جمعہ کو چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈیٹا 2022 میں لیک ہوا تھا اور اس کی انکوائری بھی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سمز سے متعلق معلومات متعلقہ کمپنیوں کے پاس موجود ہوتی ہیں، اور انہی ذرائع سے ڈیٹا لیک ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا اپنا سم ڈیٹا بھی ڈارک ویب پر دستیاب ہے۔

اجلاس میں حکومتی سینیٹر افنان اللہ خان نے انکشاف کیا کہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ڈیٹا پروٹیکشن سے متعلق کوئی مؤثر قانون سازی نہ کرے۔

دریں اثنا، قائمہ کمیٹی نے ملک بھر میں ناقص موبائل سروس، کمزور نیٹ ورک اور کال ڈراپ ہونے کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

Leave a reply