
ہاٹ لائن نیوز: پاکستان میں حج آپریشن کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ کراچی سے رات گئے دو پروازوں نے 330 عازمین حج کو مدینہ پہنچایا۔
کراچی سے مکہ مکرمہ جانے والے روٹ کے تحت 16281 عازمین حج پر جائیں گے۔ سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن 9 جون تک جاری رہےگا۔
پہلی حج پرواز نے آج صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونا تھا تاہم امیگریشن کاؤنٹر کی چھت میں آگ لگنے کے باعث اس پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ آگ کے باعث دیگر بین الاقوامی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔









