حجاج کرام کی واپسی کا آغاز

حجاج کرام کی واپسی کا آغاز
حجاج کرام کی واپسی کا آغاز ہو گیا ہے اور پہلی حج پرواز پی۔ کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حاجیوں کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا، حجاج کرام نے وفاقی وزیر سے گفتگو کے دوران وزارت مذہبی امور کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو سراہا، طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت پاکستان نے عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کیں، سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر حجاج کرام کو قابل تعریف سہولتیں دیں، حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرنے کی کوشش کرے گی۔









