
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے علاقے حب میں کوسٹل ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے 12 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کیمطابق گرفتار غیر ملکی بغیر دستاویزات کے بس کے ذریعے ایران جا رہے تھے۔
دوسری جانب کوسٹ گارڈ نے ونڈر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء، غیر ملکی چھالیہ ، گٹکا اور سگریٹ برآمد کر لیاہے۔









