
ہاٹ لائن نیوز : شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے 2 ماہ بعد اپنے مداحوں کیساتھ بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی۔
معروف اداکارہ حبا قادر اور آریز احمد بیٹی کے والدین بن گئے۔ معروف فنکار جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے “آینور” رکھا ہے جس کا ترکی میں مطلب چاندنی ہے۔
حبا قادر نے مہدی حسن کے گانے “میں جو شاعر ہوتا تیراسہراگاتا” کے ساتھ اپنی بیٹی کے قدموں کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔









